پردے اور پوشش تیار کرنے والی صنعتوں کیلئے خصوصی صنعتی زونز کا قیام ضروری

پردے اور پوشش تیار کرنے والی صنعتوں کیلئے خصوصی صنعتی زونز کا قیام ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) ملک بھر میں پردے اور پوشش وغیرہ تیار کرنے والی صنعتوں کیلئے خصوصی صنعتی زونز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے صرف پانچ سال کے قلیل عرصہ کے دوران برآمدات میں3.5 ارب ڈالر تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہوسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(اے پی بی یو ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ شعبہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی صنعتی زونز کے قیام کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پردے اور پوشش وغیرہ تیار کرنے والی صنعت کے فروغ سے ہینڈ لوم ، کارپٹس، ہوزری اور ایمبرائیڈری کی ذیلی صنعتوں کی ترقی سے ملک میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی صنعتوں کی ترقی سے مجموعی قومی برآمدات میں3.5 ارب ڈالر سالانہ کا اضافہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں گھریلو صنعت کی ترقی کیلئے جامع اقدامات سے انتہائی موثر نتائج حاصل کئے گئے ہیں اس لئے ملک بھرکے مختلف علاقوں میں پردوں اور پوشش وغیرہ کی تیاری کے حوالے سے خصوصی صنعتی زونز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -