شہباز شریف کی کلثوم نواز کیلئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل ، وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال سے روانہ ، ڈاکٹر ز نے آئندہ 24گھنٹے اہم قراردیدیئے

شہباز شریف کی کلثوم نواز کیلئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل ، وقت ختم ہونے کے باعث ...
 شہباز شریف کی کلثوم نواز کیلئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل ، وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال سے روانہ ، ڈاکٹر ز نے آئندہ 24گھنٹے اہم قراردیدیئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ، لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے ماہ رمضان میں دعا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نوازہسپتال سے روانہ ہوگئے جبکہ ڈاکٹرز نے آئند 24گھنٹے کلثوم نواز کی صحت کیلئے بہت اہم قرار دیدیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز طبیعت بگڑنے کے باعث آئی سی یو میں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر قوم سے اپیل کی کہ قوم رمضان المبارک میں کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کرے ۔ دوسری جانب ہسپتال کا وقت ختم ہونے کے بعد ہسپتال سے روانہ ہوگئے اس موقع پر دونوں بہت افسردہ تھے ۔ نواز شریف نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی جبکہ مریم نواز آبدیدہ تھیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے آئندہ 24گھنٹے بہت اہم قرار دیئے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ وہ 12گھنٹے بعد ہی کوئی اپ ڈیٹ دے سکیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں