مرلی وجے 12 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر پولی امریگر کے ہم پلہ ہو گئے

مرلی وجے 12 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر پولی امریگر کے ہم پلہ ہو گئے

بنگلور (اے پی پی)بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین مرلی وجے نے افغانستان کے خلاف واحد اور تاریخی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ سابق ہم وطن کھلاڑی پولی امریگر کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، وجے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 12ویں بھارتی کھلاڑی ہیں، سچن ٹنڈولکر 51 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی