انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں آج مدمقابل

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں آج مدمقابل

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی