افغانستان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والادنیاکا12ملک بن گیا

افغانستان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والادنیاکا12ملک بن گیا

بنگلور (آئی این پی)افغان کرکٹ کیلئے جمعرات کا دن تاریخی دن بن گیا ہے،ایک طویل انتظار کے بعد بالاخر افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اپنے اولین ٹیسٹ میچ کے لئے بھارت کیخلاف بنگلور کے میدان میں اترچکی ہے۔اپنے اولین ٹیسٹ میچ کا ٹاس افغان کپتان ہار گئے، بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا افغانستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند کرانے کا اعزازیامین احمد زئی کے حصے میں آیا اور انہوں نے اپنا نام تاریخ میں درج کر والیا۔افغانستان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا رکن 2001ء میں ہی بن چکا ہے تاہم اسے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کیلئے 17 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا اور اب اسے ٹیسٹ اسٹیٹس مل چکا ہے، افغانستان بارہواں ملک بن گیا جسے ٹیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی