سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ عہدے سے مستعفی

سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ عہدے سے مستعفی

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیمانتھا دیوا پریا ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ دیوا پریا نے 2016ء میں سری لنکن ویمن ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی، معاہدہ ختم ہونے سے چار ماہ قبل ہی انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دیوا پریا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے جو خدمات انجام دیں اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔عہدہ چھوڑنے کے بعد دیواپریانے کہاکہ لنکن ویمنز ٹیم کیساتھ کام کرنے کاتجربہ انتہائی شاندار رہا،اگرگھریلومسائل کا سامنا نہ ہوتا تو کوچنگ جاری رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم جلد کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی