شرا پووا ومبلڈن اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ سے دستبردار

شرا پووا ومبلڈن اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ سے دستبردار

ماسکو (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے آرام کی غرض سے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 31 سالہ رشین کھلاڑی نے 2004ء میں ومبلڈن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015ء میں آل انگلینڈ کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔ مارا شرا پووا نے اپنے بیان میں کہا کہ برمنگھم ٹورنامنٹ سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے ایونٹ میں حصہ لینے پر مایوسی ہو رہی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ومبلڈن سے قبل سو فیصد فٹ ہونے کیلئے آرام زیادہ ضروری ہے۔دوسری جانب سابق فرانسیسی کھلاڑی میریون برٹولی نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا ارادہ ترک کر دیا۔ 33 سالہ برٹولی نے 2013ء میں ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن بننے کے چھ ہفتوں بعد انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی