گھر میں شیر پالنے پر شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع

گھر میں شیر پالنے پر شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی(آئی این پی) محکمہ جنگلی حیات سندھ نے شاہد آفریدی کے گھر شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کاحکم دیدیا۔چندروز قبل شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں شاہد آفریدی کے گھر میں شیر نظر آرہا تھا۔ ان تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور صارفین نے انہیں اس قدر شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی ان کے گھر میں شیر کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ سندھ جنگلی حیات کے سربراہ تاج محمد شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کے گھر میں شیر کی موجودگی پر تحقیقات کا حکم دیاتھااور اگر شاہد آفریدی مجرم ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تاج محمدشیخ سے جب پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی تو انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اس حوالے سے خبردار کیا جاسکتا ہے اور ان پر جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ گھر میں جنگلی جانور رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی