انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا

کارڈف(آئی این پی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 1۔0 کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میں شامل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی