پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 جون سے شروع ہوگا

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 27 جون سے شروع ہوگا

اسلام آبا د(اے پی پی)پا کستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے دورے سے قبل 27 جون سے 4 جولائی تک نیشنل سٹڈیم میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔ کیمپ ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی نگرانی میں ہوگا۔ بیٹنگ کوچ اقبال امام، باؤلنگ کوچ محمد جاوید ، ٹرینر راشد قریشی، ڈاکٹر نعمان پالیکر ٹیم منیجر امیرالدین انصاری بھی اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم 5 جولائی کو کراچی سے انگلینڈکے لئے روانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی