اعجاز الرحمن کیو عالمی ٹین پن باؤلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اعجاز الرحمن کیو عالمی ٹین پن باؤلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے اعجاز الرحمن کیو بی ائی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی جس میں 120 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں ہر ملک کا چیمپئن ایک مرد اور ایک خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اسی طرح اعجاز الرحمن چیمپئن ہونے کی بنا پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اعجازالرحمن دن رات تربیت میں مصروف ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی