سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ماسکوآمد ، فٹ بال ورلڈکپ کا افتتاح میچ دیکھا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ماسکوآمد ، فٹ بال ورلڈکپ کا افتتاح میچ دیکھا

 ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قتل کی افواہوں کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں کے درمیان آگئے جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔تفصیل کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018کا میگا ایونٹ شروع ہو گیا ، میچ دیکھنے کے لیے سعودی عرب سے ولی عہد محمد بن سلمان بھی روس آئے ہوئے ہیں اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ میچ دیکھا۔میچ سے قبل سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔میڈ یا کے سامنے آنے کے بعدمحمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈ یا پر ایک افواہ اچانک تیزی کے ساتھ پھیلی تھی کہ سعودی شاہی محل پر حملہ ہوا ہے ،اس افواہ کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر ہوئی تھیں جس میں گولیا ں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔اس حوالے سے سعودی عرب نے موقف اختیار کیا تھا کہ شاہی محل کے حدود میں ایک ڈرون طیارہ اڑ رہا تھا جسے مار گرایا گیا ہے لیکن بعد ازاں یہ افواہ بھی سامنے آئی تھی کہ اس مبینہ حملے کے نتیجے میں محمد بن سلمان کو دو گولیاں لگی تھیں تاہم اب ان کے لوگوں کے درمیان موجود ہونے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی