ٹنڈولکر نے زخمی پرندے کو ریسکیو کرلیا ‘ویڈیو وائرل

ٹنڈولکر نے زخمی پرندے کو ریسکیو کرلیا ‘ویڈیو وائرل

نئی دہلی(آئی این پی)کرکٹ کی دنیا کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اس بار زخمی پرندے کی مدد کو پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹر نے نہ صرف زخمی پرندے کو ریسکیو کیا بلکہ اسے اپنے ہاتھ سے چکن اور بریڈ بھی کھلائی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی پرندے کو کوؤں نے زخمی کردیا تھا جوسچن کے گھر کی بالکونی میں آگیا اوریوں انہوں نے نہ صرف بالکونی میں رہنے دیا بلکہ اسے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایاکئی گھنٹوں تک رکھنے کے بعد انہوں نے پرندے کی طبی امداد کی اور اسے دوبارہ اڑنے کا قابل بنا کر آزاد چھوڑ دیا۔فیس بک پر شیئر کی گئی سچن کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ایک ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی