شیکھر دھون کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی

شیکھر دھون کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی

بنگلور (اے پی پی) شیکھر دھون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے، انہوں نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف شروع ہونے والے واحد اور تاریخی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، وہ 107 رنز بنانے کے بعد یامین کی گیند کا نشانہ بنے، یہ دھون کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے۔ دھون ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے بھارت کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے چھٹے کھلاڑی ہیں، انہوں نے اس منفرد ریکارڈ میں پاکستان کے ماجد خان اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو جوائن کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی