ایشین آرچری کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ جولائی ہوگا

ایشین آرچری کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ جولائی ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین آرچری کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ 5 جولائی سے تائیوان میں شروع ہوگا جس میں پاکستان آرچری فیڈریشن نے چار پاکستانی کوچز کو شرکت کے لئے تائیوان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا ۔ تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے اجلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی