فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
ماسکو (اے پی پی) فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچ کے موقع پر 30 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے اس کے ساتھ مسلسل وینیو کی فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ فیفا کے ڈائریکٹر سکیورٹی ہیلمٹ سپاہن نے بھی شوپیس ایونٹ کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا ہے۔ ماسکو کے نواحی علاقے میں ایک انٹرنیشنل پولیس کا آپریشن سینٹر بھی قائم کیا ہے۔
جہاں سے سکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہے گی۔