پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا،محمد نواز

پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا،محمد نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یوا ین پی)قومی آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہواجبکہ کیون پیٹرسن کی جانب سے رہنمائی سے انہیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔ایڈنبرا میں میڈیا کانفرنس کے دوران محمد نواز نے بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل دیگر سینئر کرکٹرز سے بھی انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی بالنگ کی جس سے اسکاٹ لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاری میں مدد مل گئی۔
محمد نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کارآمد آل راؤنڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔انہوں نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف کپتان سرفراز احمد کے چوتھے نمبر پر کھیلنے کے فیصلے کو بھی سراہا۔