ڈولفن فورس کی فائرنگ سے باپ دو کمسن بچوں سمیت زخمی

ڈولفن فورس کی فائرنگ سے باپ دو کمسن بچوں سمیت زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے دو کمسن بچوں سمیت 40سالہ شہری زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ نور سٹوڈیو کے قریب ڈاکو ناکہ لگائے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ۔ ڈاکوؤں دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں 40سالہ عرفان اسلم دو کمسن بچوں سمیت فائرنگ کی زد میں آ گیا جس سے وہ دونوں کمسن بچوں سمیت شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے تینوں باپ بیٹوں کو جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی