سٹی ٹریفک پولیس کا تیسرے روز بھی ٹریفک آگاہی کیمپ

سٹی ٹریفک پولیس کا تیسرے روز بھی ٹریفک آگاہی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے اٹلس ہنڈ ااور ٹی آر ایس ایف کے تعاون سے نیلا گنبد چوک پر شہر یوں کے لئے تیسرے روز بھی افطاری کا اہتمام کیااور افطار پیکٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم،اٹلس ہنڈا کے عامر ،ٹی آر ایس ایف کے چیئر مین خورشید الزمان خوشحالی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک آگاہی کیمپ لگا یا جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاََ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے رانگ پارکنگ کے نقصانات کے بارے میں شہریوں کو ایجوکیٹ کیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -