ہڈیارہ بخت بیٹے نے78سالہ ماں کو پائپ رینج مارکر ہلاک کردیا ، ملزم فرار

ہڈیارہ بخت بیٹے نے78سالہ ماں کو پائپ رینج مارکر ہلاک کردیا ، ملزم فرار

لاہور (خبرنگار) ہڈیارہ کے علاقہ میں بدبخت بیٹے نے اپنی 78سالہ ماں کو پائپ رینچ مار کر قتل کردیا۔پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں بھجوادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے گاؤں دیو سانی میں طیب نامی شخص کے ڈیرے پر پیربخش نامی لڑکا اور اس کی ماں کوڑی مائی کام کرتے تھے۔بیٹے پیر بخش نے گزشتہ روز جھگڑا ہونے پر اپنی 78سالہ ماں کوڑی مائی کو پائپ رینچ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم پیر بخش کا کہنا تھا کہ اس کے پیروں نے کہا تھا کہ اسکی ماں نے اس پر تعویز کروائے ہوئے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

مزید : علاقائی