کاہنہ میں ڈاکو سرگرم، دوران واردات خواتین سے بدتمیزی بھی کرتے رہے

کاہنہ میں ڈاکو سرگرم، دوران واردات خواتین سے بدتمیزی بھی کرتے رہے

لاہور (خبرنگار) عید کے موقع پر کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکو متحرک ،مختلف جگہوں پردوران واردات خواتین سے بدتمیزی بھی کرتے رہے، پولیس بے بس ۔ذرائع کے مطابق کاہنہ کے مختلف علاقوں میں چوراور ڈاکو عید کے نزدیک متحرک ہوگئے ہیں۔ گجومتہ کے قریب افتخار شاکر سے ڈاکو 70 ہزار لے کر فرارجبکہ وارڈ نمبر 9 سے محمد بوٹا کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ حمزہ ٹاؤن میں جاوید حسین کے گھر سے 4 ڈاکو 3 لاکھ 50 ہزار کی نقدی اور 13 تولے طلائی زیورات لے گئے ان وارداتوں کے دوران ڈاکو گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کرتے رہے۔

مزید : علاقائی