ہائی وے پٹرولنگ ملا زمین میں انعامات تقسیم
لاہور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملازمین میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کنور شاہ رخ نے ملازمین میں کارکردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محنتی اور قابل افسران وملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں۔ انعام حاصل کرنے والے تمام ملازمین نے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔