باٹا پور: موٹرسائیکل چور گرفتار،15سے زائد وارداتوں کا انکشاف

باٹا پور: موٹرسائیکل چور گرفتار،15سے زائد وارداتوں کا انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ڈی ایس پی مناواں شیخ غیاث احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او باٹا پور وقاص الحسن بخاری نے ایک موٹر سائیکل چور کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور وقاص الحسن بخاری علاقہ میں گشت کر رہا تھا کہ باٹا روڈ پر ایک مارکیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل چور موٹر سائیکل چوری کر رہا تھا جس پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ہے۔گرفتار ہونے والے موٹر سائیکل چورعلیم نے 15سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے جس پر اے ایس آئی نعیم شہزاد نے ملزم کی نشاندہی پر 2 لاکھ 30 ہزار مالیت کی 4 موٹرسائیکلیں ، 11 ہزار روپے نقدی اور ایک پسٹل برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق اتوکے اعوان گاؤں سے ہے اور ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل بھی جا چکا ہے۔

مزید : علاقائی