شادباغ: تیز رفتار ون ویلر کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

شادباغ: تیز رفتار ون ویلر کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

لاہور(خبرنگار) شاد باغ کے علاقہ میں تیز رفتار ویلر کی ٹکر سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وسن پورہ کا رہائشی 15 سالہ احمد بٹ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا۔ تیز رفتار ویلر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں احمد بٹ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے متوفی احمد بٹ کے والد طاہر بٹ کی درخواست پر نامعلوم ویلر کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی ہے۔

مزید : علاقائی