ڈیفنس سی:پراپرٹی کے تنازع پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل

ڈیفنس سی:پراپرٹی کے تنازع پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل

لاہور(خبرنگار) ڈیفنس سی کے علاقہ میں پراپرٹی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں 50 سالہ سیکیورٹی گارڈ قتل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی کے قریب واقع چرڑ گاؤں میں ڈیفنس کے سیکیورٹی سٹاف اورگاؤں کے مکینوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ روز گاؤں کے مکینوں اور سیکیورٹی سٹاف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 50 سالہ سیکیورٹی گارڈ قاسم خاں شدیدزخمی ہو گیا۔اسے مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لاش مردہ خانہ میں جمع کرواکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی