صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطا بق ڈیفنس بی کے علاقے میں طارق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو11لا کھ ما لیت کی نقد ی،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔ نواب ٹاؤن کے علا قہ میں عثمان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو8لا کھ 75ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،ہربنس پورہ کے علا قہ میں معظم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر7لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ سول لائنز کے علا قہ میں رضوان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو6لا کھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، لیاقت آباد کے علا قہ میں ناصر کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو5لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔اقبال ٹاؤن کے علا قہ میں سفیان کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو4لا کھ55ہزار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شادباغ کے علا قہ میں شفیق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کرلے گئے۔علاوہ ازیں ساندہ سے سمیر اور جوہر ٹاؤن سے علی جنید کی گاڑیاں جبکہ راوی روڈ ، مزنگ ، ہڈیارہ ، رائیونڈ سٹی اور ملت پارک سے متعدد موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی