لاہور پولیس نے آئی ٹی کے استعمال میں لیڈنگ فورس کا اعزاز حاصل کیا

لاہور پولیس نے آئی ٹی کے استعمال میں لیڈنگ فورس کا اعزاز حاصل کیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم نے سی سی پی او آفس کے او پس روم میں ویلفیئر آئی ، لوکل آئی ، ہوٹل آئی اورپول کئیر سمیت دیگر پروگراموں کے ذریعے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور لاہور پولیس کے ملازمین اورلواحقین شہدائے کی خدمت پر متعین سٹاف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے بہترین ٹیم ورک کی بدولت ویلفیئر آئی ، لوکل آئی اور پول کئیر سمیت کئی کامیاب پراجیکٹس شروع کئے اورآئی ٹی کے استعمال میں ملک کی لیڈنگ فورس ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

جس میں پورے سٹاف کی انتھک محنت کارفرما ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلفیئر آئی کی بدولت شہداء پولیس کے لواحقین کی بروقت امداد ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے علاوہ سائلین کے مسائل کے فوری حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور تمام افسران و اہلکار عوام الناس کی خدمت کیلئے پوری ایمانداری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ۔

مزید : علاقائی