زیر تعمیر ٹرنسمیشن لائن سے بجلی کے تار اور میٹریل کی چوری میں ملوث 10رکنی گینگ گرفتار

زیر تعمیر ٹرنسمیشن لائن سے بجلی کے تار اور میٹریل کی چوری میں ملوث 10رکنی گینگ ...

لاہور (پ ر) جھنگ کے قریب آر ایل این جی(RLNG) پاور پلانٹ سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ تک زیر تعمیر ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن سے کنڈکٹر (بجلی کے تار) اور دیگر میٹریل چرانے والے دس رکنی گروہ کو تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلحہ سے لیس دس ملزمان 13 جون 2018ء کی شب گیارہ بجے تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر زیرتعمیر 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈکٹر چوری کرنے آئے تو نگرانی پر مامور این ٹی ڈی سی اور کنٹریکٹر پوٹینشنل انجینئرز کے سکیورٹی اہلکاروں نے پولیس کو آگاہ کر دیاجس پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چار ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس ان کو تلاش کر رہی ہے۔ گرفتار چوروں نے اس سے پہلے بھی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کے تار اور دیگر میٹریل چوری کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے چوروں سے ملنے والا اسلحہ اور تار کاٹنے والے کٹرز قبضہ میں لے لئے ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج کے دررخواست دے دی ہے۔

مزید : علاقائی