جوہری تنصیبات کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکہ

جوہری تنصیبات کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکہ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ جب تک شمالی کوریا جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ نہیں کر لیتا اس وقت تک اس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اپنے ایشیائی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے جنوبی کوریا پہنچے ہیں۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اپنے کورین اور جاپانی ہم منصبوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ایک ’ٹرننگ پوائنٹ‘ تھا۔تاہم امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کورین میڈیا کی جانب سے چلنے والی کی خبروں کی سختی سے تردید کی کہ واشنگٹن کی جانب سے شمالی کوریا کو آہستہ آہستہ رعایت دی جائے گی۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کی مکمل، تصدیق شدہ اور ناقابل واپسی جوہری تنصیبات کے خاتمے کو حاصل کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شمالی کوریا پر عائد سخت پابندیاں اس کے جوہری اثاثوں تک برقرار رہیں گی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جملے کی مکمل وضاحت نہیں کی۔

پومپیو

مزید : علاقائی