سندھ:عید کی خوشی میں 339قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

سندھ:عید کی خوشی میں 339قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

کرا چی (آ ئی این پی)آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین منگن نے عید کی خوشی میں 339 قیدیوں کی سزا میں60یوم کی کمی کا اعلان کر دیا، نجی ٹی وی کے مطا بق آئی جی جیل خانہ جات نے 7قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر جیلوں سے آزاد بھی کر دیا، آئی جی جیل کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو سزا میں 60یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے، جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں کمی کر سکتا ہے تا ہم کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جاتی، انہو ں نے مزید کہا کہ جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے، کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں جبکہ کچھ میں لگانے کا کام جاری ہے۔

سزا کمی

مزید : علاقائی