میری جنگ طاقتور مافیا سے ہے، قرض معاف کرایا نہ ڈیفالٹر ہوں: فہمیدا مرزا

میری جنگ طاقتور مافیا سے ہے، قرض معاف کرایا نہ ڈیفالٹر ہوں: فہمیدا مرزا

بدین ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے کہا ہے کہ میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، میں نے نہ کوئی قرض معاف کرایا نہ ہی میں ڈیفالٹر ہوں ،جمہوری طاقتوں کو ایک ہی کوشش کرنی چاہئے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔ بدین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدا مرزا نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مجھ پر قرض معاف کرانے اور ڈیفالٹر ہونے ہونے کا بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارجا ہے،تین بار ہائی کورٹ اور ایک بار الیکشن ٹربیونل ان الزام اور اعتراض کو رد کیا ا لیکشن لڑنے کی اجازت دے چکے ہیں ،بار بار مجھ پر یہ الزام توہین عدالت ہیں، میری مخالف طاقتوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو پرانے اور مسترد شدہ الزام پھر سامنے لے آتے ہیں، اعلی عدالتوں کے باربار فیصلوں کو مذاق بنایا جارہا ہے اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدا مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے کہا میرے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کئے گئے،میڈیا میں چلنے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے،عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم نے اس اعتماد پر ہر صورات اور ہر حالات میں پورا اترنے کی کوشش کی ہے، عوام سے ہمارا رشتہ جینے مرنے اور خوشی غمی کا ہے جو کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔ جس مافیا کے خلاف ہم نے جنگ کا ا?غاز کیا ہے وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ تو نہیں کر سکتے اس لئے پراپیگنڈا اور سازشیں کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی