ریحام سے شادی کرنا چاہتا تھا عمران خان نے میر ے ساتھ زیادتی کی :نبیل گبول

ریحام سے شادی کرنا چاہتا تھا عمران خان نے میر ے ساتھ زیادتی کی :نبیل گبول

کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے ر ہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی تھی ۔ میں نے سنجیدہ ہو کر ریحام خان کو شادی کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نے ان سے شادی کرلی ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کر تے ہوئے نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ گئے ہیں اور ان کامقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے اور ا س میں میڈیا ہاؤسز نے بھی کچھ کردار ادا کیا ہے ۔ایک میڈیا ہاؤسز دیکھتے ہی دیکھتے نواز شریف کی مخالفت سے ہٹ کر عمران خان کا مخالف ہوگیا ہے ۔پہلے سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی اور اب نواز شریف نے پتہ نہیں کیا گیم چلائی ہے کہ توجہ عمران خان کی طرف ہوگئی ہے ۔حالات اب ایسے نظر آرہے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت وزارت عظمیٰ کیلئے ناہل ہو جائے گی جس طرح نواز شریف ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری نے جو درخواست دائر کی ہے اس کے ثبوت موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے کو نسا ایسا گنا ہ کردیا ہے کہ سارا میڈیا اس کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اس کے پیچھے پڑنے کا مقصد عمران خان کے پیچھے پڑنا ہی ہے ۔

نبیل گبول

مزید : علاقائی