ہمارا حکم امتناعی 2دن میں پہنچے گا آپ کام آدھے گھنٹے میں کروا لیں گے ، اسلام آبادہائیکورٹ

ہمارا حکم امتناعی 2دن میں پہنچے گا آپ کام آدھے گھنٹے میں کروا لیں گے ، اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آ ئی این پی)ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر سے سفری پابندی عارضی طور پر اٹھانے کی درخواست مسترد کردی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخوست کی سماعت کی۔زلفی بخاری کے وکیل سکندر بشیر مہمندنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو 11جون کو عمرے کے لیے روانگی پرغیر قانونی روکا گیا تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے6دن کا استثنی دے کر انہیں عمرے پر روانگی کی اجازت دی۔ زلفی بخاری پرعائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، اس لئے ان کے موکل کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ سکندر بشیر مہمند نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت کی جانب سے فیصلے تک ان کے موکل پر عائد سفری پابندیوں پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو حکم امتناع کی کیا ضرورت ہے، ہمارا حکم امتناعی دو دنوں میں پہنچے گا اور آپ اپنا کام آدھے گھنٹے میں کروالیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسرای سی ایل کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، کیس کی مزید سماعت 21 جون کو ہوگی۔
زلفی بخاری

مزید :

علاقائی -