کالاباغ ڈیم پر تمام صوبوں میں اتفاق رائے ضروری ، اسدقیصر

کالاباغ ڈیم پر تمام صوبوں میں اتفاق رائے ضروری ، اسدقیصر

صوابی (آئی این پی ) ا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے ایشو پر تمام صوبوں کی اتفاق رائے ضروری ہے ، آنے والا دور ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ہے ،2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی صوابی سمیت پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہزادہ فہد کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی پر صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسدقیصر نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کو دوبارہ موقع ملا تو صوبے میں معاشی استحکام ،بیروزگاری کا خاتمہ اور زراعت کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی ۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے جبکہ دیگر تمام سیاسی پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے ،عوا م باشعور ہو گئے ہیں، آئندہ انتخابات میں عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور دیانتدارلیڈر کاانتخاب کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے ۔مسلم لیگ نے اپنے پہلے دورمیں گدو ن کی مراعات چھین لی اور دوسرے دورمیں صوابی کا پانی چوری کرکے غازی بروتھاڈیم کا پاؤر ہاؤس پنجاب میں قائم کیا اور لوگوں کو بے روزگارکیا۔

اسد قیصر

مزید : علاقائی