آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ویں ترمیم پربھارتی احتجاج مسترد

آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ویں ترمیم پربھارتی احتجاج مسترد

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ہویں ترمیم پربھارتی احتجاج مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کشمیرسے متعلق دعوے کوبھی مستردکرتاہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق بھارتی دعوی کی کوئی حیثیت نہیں۔بھارت 7دہائیوں سے کشمیرسے متعلق دعوے کرتاآرہاہے جسے پاکستان مستردکرتاہے،بھارتی دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں اور پاکستان آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ہویں ترمیم پر بھی بھارتی احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے بھار ت وہاں سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے،مقبوضہ کشمیر کا حل صر ف استصواب رائے ہے ۔

مزید : علاقائی