داؤدی بوہری جماعت نے عید الفطر منا لی ،نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

داؤدی بوہری جماعت نے عید الفطر منا لی ،نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہری جماعت جمعرات کو عید الفطر منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہری جماعت جمعرات کو عید الفطر کا تہوار منایا۔ کراچی میں بوہری برادری کی نمازِعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت خانوں کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ بوہری جماعت کے رضا کاروں نے بھی فرائض انجام دیے۔نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

مزید :

علاقائی -