چنیوٹ :دریائے چناب میں نہاتے 3بچے ڈوب گئے ، دو لاشیں برآمد

چنیوٹ :دریائے چناب میں نہاتے 3بچے ڈوب گئے ، دو لاشیں برآمد

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان) دریائے چناب کھوہ قاضیاں کے مقام پر نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے۔دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں تیسرے کی تلاش جاری بچوں کو بچانے کیلئے ریسکیوٹیمیں روانہ ہو گئیں۔ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔بچوں کی عمریں 12 سے14سال بتائی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب چنیوٹ کھوہ قاضیاں کے مقام پر دریا میں نہانے والے تین بچے اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب گئے ۔بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ۔ریسکیو1122 کے مطابق بچوں کی عمریں 15سال سے کم بتائی گئی ہیں تاہم امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ڈوب جانے والے بچوں میں سیف اللہ ولد ملک ظہورعمر12سال،حسیب ولد ملک ذوالفقارعمر12سال ،عاقب ولد محمد آصف عمر14 سال شامل ہیں ۔بچے اہل خانہ کو بتائے بغیر گھر سے نہانے گئے تھے ۔

مزید : علاقائی