مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے :شبلی فراز

مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے :شبلی فراز

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف دو سوالوں کے جواب نہیں دے سکے۔ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے مگر مسئلہ یہ ہے ہمار ی پولیس اور دیگر ادارے بہت زیاد ہ متنازعہ ہوچکے ہیں۔ کوئی مرد ہو یاعورت قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ فوج کی الیکشن میں تعیناتی پر اعتراض کررہی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پولیس اور دیگر ادارے بہت زیادہ متنازعہ ہو چکے ہیں کہ ان پر اعتماد نہیں کیا جاتا ۔ الیکشن کمیشن کو ایسا ماحول فراہم کرنا چاہئے کہ کسی کو بھی اعتراض نہ ہو۔ریحام خان کی کتاب اور افتخار چودھری کی رٹ پٹیشن والا کام پہلی دفعہ نہیں ہوا ۔ عمران خان پر ذاتی طور پر پہلے بھی کئی الزامات لگائے گئے ہیں کیونکہ مخالفین کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ عمران خان کی ذاتیات پر حملہ کیا جائے لیکن اس سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں بلکہ تحریک انصاف میں اس حوالے سے کوئی بات ہی نہیں ہوتی ۔

شبلی فراز

مزید : علاقائی