الیکشن سے قبل انتظامی افسران کو تبدیل نہ کرنے پر تحفظات ہیں:تحریک انصاف

الیکشن سے قبل انتظامی افسران کو تبدیل نہ کرنے پر تحفظات ہیں:تحریک انصاف

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں تعینات کئے گئے افسران کو ابھی تک تبدیل نہیں کیا گیا جس پر تحریک انصاف کوشدید تحفظات ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بہتر اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ہمارے تحفظا ت اس پر ہیں کہ وہ افسران جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعینات کئے تھے ان کو ابھی تبدیل نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے سے باتیں کی گئیں لیکن وہ ابھی تک بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کوہٹایا نہیں گیا۔ اسی طرح تمام اضلاح کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود ہیں جن کو تبدیل نہیں کیاگیا جبکہ الیکشن کے انعقاد میں صرف 40دن رہ گئے ہیں۔

تحریک انصاف

مزید : علاقائی