پشاور: چرن جیت سنگھ کے قتل کا ملزم پکڑا گیا

پشاور: چرن جیت سنگھ کے قتل کا ملزم پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک) محکمہ انسداد دشت گردی پولیس نے پشاور میں چرن جیت سنگھ کے قتل کا ملزم پکڑ لیا، ملزم نے ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور پولیس نے بڈھ بیر کے علاقہ غلہ منڈی میں ڈرامائی انداز کے دوران چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 29 مئی کو سماجی رہنما چرن جیت سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔سی ٹی ڈی پولیس نے چرن جیت سنگھ کے قتل کو چیلنج کے طور پر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کے ٹھکانے تک جا پہنچی۔ملزم نے دورانِ تفتیش شریک ملزمان کی نشاندہی بھی کر ادی۔ پولیس نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزید :

علاقائی -