ماسکو ، فٹبال ورلڈکپ کا رنگا رنگ آغاز روس نے سعودی عرب کو5.0سے شکست دیدی

ماسکو ، فٹبال ورلڈکپ کا رنگا رنگ آغاز روس نے سعودی عرب کو5.0سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے اغاز ہوگیا۔افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں روس نے 0۔5 سے کامیابی حاصل کی۔روس نے شروع ہی سے سعودی عرب کو دباؤ میں رکھا اور 12 ویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔روس کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 43 ویں منٹ میں چیری شیف نے کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0۔2 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑی حاوی رہے اور کھیل کے 71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے برتری 0۔3 کردی۔روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ (122890) میں کیا۔پانچواں گول کھیل کے (422890) منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0۔5 سے برتری دلادی۔فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں مصر اور یوروگوائے، دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں مراکش اور ایران کے درمیان کھیلا جائے گا۔جمعے کو تیسرا میچ گروپ بی سے پرتگال اور اسپین کا ہوگا۔دنیا کے مقبول ترین کھیل کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں نامور گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا، لاکھوں لوگوں نے داد دی، روسی صدر پیوٹن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی نظر آئے اور میچ کے دوران وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بیٹھ کر محظوظ ہوتے رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔پاکستان کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ نے سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان کی نمائندگی کی۔دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی ہوٹلوں میں بکنگ پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ورلڈ کپ 2018 کے لیے 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے۔ سعودی عرب اور مصر سمیت مسلم ممالک کی 7 ٹیمیں ورلڈکپ میں حصہ لے رہی ہیں جن کے کھلاڑی گراؤنڈ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی ٹیم کے کھلاڑی روزے کی حالت میں تھے اور افطار کے کچھ ہی دیر بعد وہ میزبان روس کے خلاف میدان میں اترے۔روس اور سعودی عرب کے درمیان آخری مرتبہ اکتوبر 1993 میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں سعودی عرب نے روس کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔روس کی ٹیم اب تک تین مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے جس میں 1994، 2002 اور 2014 کا ایونٹ شامل ہے لیکن تینوں مرتبہ ناک ا?ؤٹ مرحلے میں اس نے اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سعودی اسکواڈ میں گول کیپر کے لئے محمد الاویس، یاسر الموسیلم اور عبداللہ مایوف شامل ہیں جب کہ فارورڈر میں محمد الصلاوی اور مہند اسیری ہیں۔ سعودی عرب کے پاس دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں میں منصور الحربی، یاسر الشارانی، محدم البیرک، موتز ہوساوی، اسامہ ہوساوی، عمر ہوساوی اور علی ال بولیہی شامل ہیں۔ سعودی کے اسکواڈ میں مڈ فیلڈرز کے لیے عبداللہ ال خبیری، عبدالملک الخیبری، عبداللہ اوطیف، تیسیر الجیسم، حسین المغوی، سلمان الفجر، سالم الدوسیری، یحیٰ الشہری اور فہد المووالد شامل ہیں۔ روس کے اسکواڈ میں گول کیپر کے لیے ایگور ایکنفیو، ولادی میر گبولو اور اینڈری لنیو شامل ہیں جب کہ فارورڈر میں آرٹیوم زیوبا، الیگزیا مرچنک اور فیودور سمولو شامل ہیں۔ دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں میں روس کے پاس ماریو فرننڈو، ولادی میر گرینیٹ، سرگئی ناسوک، فیوڈور کڈریاشو، الیا کتپو، اینڈری، ایگو اسمالنیکو شامل ہیں۔
فٹ بال میچ

مزید :

صفحہ اول -