حکومت پنجاب نے عید پر چار چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

حکومت پنجاب نے عید پر چار چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے عید پر چار چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، پنجاب حکومت نے یہ نوٹیفیکیشن تمام محکموں، اداروں، اور خود مختار اداروں اور تمام نیم خود مختار اداروں کو بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 15 جون سے 18 جون تک آج(جمعہ)مبارک سے لے کر پیر تک پنجاب بھر میں عام تعطیل ہوگی یہ تعطیل عید الفطر کے سلسلہ میں کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے یہ نوٹیفیکیشن تمام محکموں، اداروں، اور خود مختار اداروں اور تمام نیم خود مختار اداروں کو بھیج دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول