کلثوم نوا زکو دل کا دورہ حالت ، نازک ، نواز شریف اور مریم ہسپتال پہنچ گئے

کلثوم نوا زکو دل کا دورہ حالت ، نازک ، نواز شریف اور مریم ہسپتال پہنچ گئے

لندن/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی ا ین پی،آن لائن) کینسر کے مرض میں مبتلا کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے پرلندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں داخل کر ادیا گیا ،جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو طبیعت بگڑ جانے پر لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک کیاگیا۔جہاں پہنچتے ہی کلثوم نوازدل کی تکلیف کے باعث ہسپتال کے آئی سی یو میں گر پڑیں انہیں ہسپتال کے عملے نے ایمرجنسی یونٹ میں منتقل کیا تاہم دل کے عارضے کے سبب انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ۔میاں نوازشریف ،مریم اور شریف فیملی کے دوسرے افراد بھی ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نوازنے اپنی والدہ کی صحت یابی سے متعلق پاکستانی قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ کی حالت نازک ہے اس لئے قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ دریں اثنا ء سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن پہنچنے پر ایک ٹویٹ میں قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے قبل ازیں لاہور سے لندن روانگی کے موقع پر بھی اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم کی صحت کیلئے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اگلے ہفتے وطن واپسی ہوگی۔مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ امی سے ملاقات اور انہیں گلے لگانے کیلئے بے تاب ہوں۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گزشتہ روز اپنی اہلیہ کلثوم کی عیادت کیلئے صاحبزادی مریم کے ہمراہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچے۔میاں نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں گزشتہ روز حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔

نواز شریف/کلثوم

مزید : صفحہ اول