عید منانے کیلئے پردیسی کیلئے گھروں کو روانہ ، ٹرانسپورٹ مافیانے کرائے 30فیصد تک بڑھا دیئے

عید منانے کیلئے پردیسی کیلئے گھروں کو روانہ ، ٹرانسپورٹ مافیانے کرائے 30فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اسد اقبال )روزگار کے سلسلہ میں دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لا کھو ں پردیسی عیدالفطر اپنے پیاروں کیساتھ منانے کے لیے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ سمیت لاہور کے دیگر پرائیو یٹ بس اڈوں اور ریلو ے سٹیشن پر مسافروں کا زبر دست رش رہا ، ٹرانسپورٹ مافیا نے عیدی بنانے کے چکروں میں کرایو ں میں از خود 20سے 30فیصد اضافہ کر دیا ۔ستم بالا ئے ستم یہ کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت ما تحت انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے پردیسیو ں کو ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھو ں میں دے دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپور ٹ مالکان نے چاندی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے افسروں کے ساتھ ساز باز کر رکھی تھی جس کے باعث من مانے کرائے حاصل کئے جارہے ہیں۔ اسی بناء پر جنرل بس سٹینڈ لاری اڈا ،جناح ٹرمینل اور پرائیویٹ اڈوں نیازی ایکسپر یس و رہبر ٹریولز پر لاہور سے دوسرے شہروں سے جانے والے پردیسیو ں سے زائد کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔پاکستان رپورٹ کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ کے کرائے میں 50روپے اضافہ ،گوجرانوالہ کے کرائے میں 40روپے اضافہ ، شیخوپورہ کے کرائے میں 50روپے کااضافہ ،ملتان کے کرائے میں 120روپے اضافہ ،راولپنڈی کے کرائے میں 80روپے اضافہ ،گجرات کے کرائے میں 50روپے اضافہ ، جہلم کے کرائے میں 60روپے اضافہ ،کو ئٹہ کے کرائے میں 160روپے اضافہ اور اسی طرح لاہور سے سرحد، سندھ اور خیبر پختونخواکے شہروں کو جانے والوں کے کرائے میں 30فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔پردیسیو ں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں بس انتظامیہ منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں جن کو پو چھنے والاکو ئی نہیں ۔ ہم پردیسی لو گ ہیں اور عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے اپنے شہر جانا بھی ضرور ہے ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو چائیے کہ بس مالکان کے خلاف ایکشن لیں ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بس اڈوں پر زائد کرایہ وصول کرنے والے کنڈیکٹر اور ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لیے محکمہ کی ٹیمیں بس اڈوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -