جاپانی سفیر کی نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات

جاپانی سفیر کی نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات کی اور جاپانی وزیر اعظم کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستانی حکومت اور عوام کی کامیابیوں کی قدر کرتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو بھی سراہا۔وزیراعظم ناصر الملک نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اقتصادی اور ترقیاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں تاثر کو تبدیل ہوناچاہیے۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول