پاکستان اقوامتحدہ کی 54رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

پاکستان اقوامتحدہ کی 54رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

 نیو یارک(آئی این پی) پاکستان کو اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ پولنگ کے دوران پاکستان کو 186 میں سے 175 ووٹ ملے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔عالمی ادارے کے دنیا بھر میں جاری امن مشن سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کی طویل مدتی اعلیٰ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی و سماجی کونسل کی رکنیت بھاری اکثریت سے ملی اور پاکستان کے حصے میں 97 فیصد ووٹ آئے۔پولنگ 193رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہوئی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبے میں با معنی کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : صفحہ اول