پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں وطن واپسی کے امکانات معدوم ہیں ، خورشید شاہ
پنوں عاقل(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے اور نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف عید کرنے لندن گئے ہیں، وہ لندن سے واپس نہ آئے تو ان کی سیاست متاثر ہوگی اور جنہوں نے نوازشریف کو باہر بھیجا ہے، ذمے دار بھی وہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔
خورشید شاہ
لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک پارٹی کو اوپر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابات 2018میں دھاندلی کے الزام سے بچنے کیلئے فوج کو بہت زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی فوج پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔2013میں انتخابات آر او ز کی نگر انی میں ہوئے اور اس وقت دھاندلی بھی ہوئی اس کا الزام آر اوز پر بھی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم بات ہوگی کہ کہیں فوج پر بھی دھاندلی کا الزام نہ آجائے اس لئے فوج کو نہایت ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں پر ایسے حالات آتے رہتے ہیں۔ پنجاب میں ایک پارٹی کو اوپر لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن میں پیپلز پارٹی سے مایوس نہیں ہوں۔ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنا ایک اہم کردار ادا کرے گی۔
،خورشید شاہ