پی ٹی آئی اورمسلم لیگ( ق) کے کارکن مشترکہ سیاسی دشمن کو پہچانیں، پرویزالٰہی

پی ٹی آئی اورمسلم لیگ( ق) کے کارکن مشترکہ سیاسی دشمن کو پہچانیں، پرویزالٰہی

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ق) کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن اپنے مشترکہ سیاسی دشمن کو پہچانیں، اس کی سازشوں پر نظر رکھیں اور چالوں سے بچیں۔ وہ تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 سے اپنے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے تلہ گنگ میں بھی فرضی وعدوں اور جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ(ق) نے تلہ گنگ کی مثالی خدمت کرنے پر یہاں کے عوام الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔

مزید : صفحہ اول