گرمی کے ماروں کیلئے خوشخبری کل سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا

گرمی کے ماروں کیلئے خوشخبری کل سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا

لاہور(کامرس رپورٹر) گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کل سے پاکستان بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا ۔ آج سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ عید کے تینوں روز کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوءں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوءں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ جس کے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔شہروں میں درجہ حرار ت میں دو سے تین سنٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں جیک آباد 51 ،بھکر، سبی، لاڑکانہ 49 ، دادو،سکھر 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 43، کوئٹہ میں38 ، پشاور میں45 ، لاہور میں45 ، مری میں31، فیصل آباد میں43 ، ملتان میں42 ، کراچی میں 35، حیدر آباد میں38 اور سکھر میں 46سنٹی گریڈ رہا۔

مزید : صفحہ اول