سابق ن لیگی وزیر رضا گیلانی کے چاروں حلقوں سے کاغذات مسترد

سابق ن لیگی وزیر رضا گیلانی کے چاروں حلقوں سے کاغذات مسترد

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر اور آ زاد امیدوار سید رضا علی گیلانی کے چاروں حلقوں سے کاغذات مسترد کر دیئے گئے رضا علی گیلانی نے دوقومی اور دو صوبائی حلقوں پر کاغذات جمع کروا رکھے تھے 85لاکھ مالیت کی غیر ملکی گاڑی اور زرعی اثاثہ جات سمیت ٹیکس چوری کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ریٹرننگ آ فیسر کی جانب سے کاغذات مسترد کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر ہایئر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے آ زاد حیثیت میں چار حلقوں پر کاغذات جمع کروا رکھے تھے حلقہ این اے 144، حلقہ این اے 143 سمیت صوبائی حلقوں پی پی 184، پی پی 185 میں ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے بطور آزاد امیدوار سامنے آ ئے جبکہ اسی حلقہ سے ن لیگ کے نامزد کر دہ امیدوار سید عاشق حسین کرمانی اور آ زاد امیدوار سیدہ جگنو محسن کرمانی بھی الیکشن لڑ رہی ہیں سیدہ جگنو محسن کے سپورٹر اور جنرل کونسلر وارڈ نمبر 13 نایاب کاشف رائیکوال کی جانب سے آ زاد امیدوار آ زاد امیدوار سید رضا علی گیلانی کے کاغذات چیلنج کیے گئے تھے ریٹرننگ آ فیسر سینئر سول جج اوکاڑہ فیصل جمیل کی عدالت میں دوران سماعت رضا علی گیلانی پر اثاثہ جات چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے کا الزام ثابت ہو نے پر ان کے کاغذات مستر د کر دیئے گئے رضا علی گیلانی نے غیر ملکی گاڑی جن کی مالیت 85لاکھ بتائی گئی اور زرعی اثاثہ جات و ٹیکس کی تفصیل نہ دینے پر ان کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ۔

مزید : صفحہ اول